ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل کا قاتل سوتیلا بھائی ہی نکلا

0
192

لاہور: ڈیفنس میں ماڈل نایاب کو اس کے سوتیلے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا اور اسے اس کے کپڑے اتار کر ذیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ ماہ 11 جولائی کو ماڈل نایاب کے اندھےقتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی ہی نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی اسلم نے غیرت کے نام پر نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا، پھر اس کے کپڑے اتارے، تاکہ قتل کو زیادتی کا رنگ دیا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی اور پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ نایاب دعوت سے واپس آگئی اور اسی رات اپنے بھائیوں کو فون کر کے آگاہ کیا۔جس پر اس کے سوتیلے بھائی اسلم نے حالات وواقعات کا فائدہ کواٹھاتے ہوئے نایاب کو قتل کر دیا اور پلاننگ کے تحت معاملے کو الجھانے کے لئے مختلف رنگ دینے کی کوشش کی۔ماڈل نایاب کا دوسرا سوتیلا بھائی محمد علی ناصر اس کیس میں مدعی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں