محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا معاملہ، رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا خط

0
7

کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں کسی کے تبادلے سے کیا کرپشن رک جائیگی اور آخر ایسا کیا معاملہ اور کرپشن ہے جو محکمہ اطلاعات رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ، سندھ انفارمیشن کمیشن کے کسی بھی احکامات پر عملدرآمدکرنے کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی ان کے خط کا کوئی جواب دیا گیا۔

شہری کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر 19جون کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو شکایتی خط لکھ دیا گیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے مذکورہ شہری کے شکایتی خط پر 23 جون کو چیف انفارمیشن کمشنر، سندھ انفارمیشن کمیشن کو لیٹر لکھا، خط کی کاپی وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری انفارمیشن سندھ اور رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھی بھیجی ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خط لکھنے کے باوجود کوئی زمہ دار جواب دیتے ہیں یا نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں