دی ایکسپریس ٹریبون کی خبر ویب سے ہٹادی گئی

0
122

کراچی: معتبر اور جری صحافی شہباز رانا نے سی پیک اتھارٹی میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے 14 جولائی کو دی ایکسپریس ٹریبیون میں خبر دی تھی اور اب یہ خبر ہٹا دی گئی ہے۔ تاہم شہباز رانا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وہ اپنی اسٹوری پر اسٹینڈ کرتے ہیں اور صاف ظاہر کہ یہ اسٹوری کسی دباؤ پر ویب سائٹ سے ہٹائی گئی ہے۔

 شہباز رانا بنیادی طور پر اکنامک رپورٹر ہیں ان کی رپورٹ بہت معتبر اور حقائق پر مبنی ہوتی ہے۔ آج ہی ان کی ایک اور شاندار اسٹوری پاکستان کے قرضوں پر تھی۔ دی ایکسپریس ٹریبیون میں ان کی سی پیک پر خبر بھی ٹوئٹر پر شئیر ہورہی تھی۔ اکثر قارئین اب فیس بک پر شئیر نہیں کرسکتے کیوں کہ اب وہ خبر کھل نہیں رہی ہے۔ تاہم ان کی خبر کے کافی پوائنٹس قابل توجہ ہیں جس کے مطابق سی پیک عملاً سول انتظامیہ سے نکال کر فوج کی براہ راست نگرانی میں دیا جارہا ہے اور اس سے نہ صرف پلاننگ کمیشن کا کردار ختم ہو جائے گا بلکہ وزیراعظم بھی بے اثر ہو گا۔ شاہ زیب خان زادہ نے بھی اپنے پروگرام میں اس موضوع کو اٹھایا تھا اور اسد عمر کو بھی پروگرام میں بلایا تھا وہ پروگرام میں نہیں آئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں