کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سنئیر صحافی، رکن کراچی پریس کلب اور سیکرٹری کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن راجہ طارق کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور ان کے انتقال پر ان کے بھائی، بھتیجے اور ساتھی صحافیوں سے تعزیت کی۔
صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے راجہ طارق کے بھائی راجہ محمد عارف، بھتیجے راجہ نوید، ساتھ صحافیوں روزنامہ جنگ کے نصیر احمد اور ایکسپریس کے عامر خان سے راجہ طارق کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں صوبائی وزراء نے کہا کہ راجہ طارق کی صحافت کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ راجہ طارق ایک سنئیر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایماندار اور محنتی انسان تھے۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ راجہ طارق نے اس حالات میں بھی حق و سچ کی صحافت کی جب آمریت عروج پر تھی۔ الله تعالٰی راجہ طارق کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالٰی راجہ طارق لے لواحقین اور صحافی برادری کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صبر جمیل عطا فرمائے۔