شاعر فرہاد علی شاہ کی بازیابی کا معاملہ، متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او شام 6 بجے طلب

0
62

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر فرہاد علی شاہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو آج شام چھ بجے طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پوچھا کہ متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او ذاتی طور پر پیش ہو کر بتائیں کہ کون اور کیوں لے کر گیا؟

وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ سید فرہاد علی شاہ کشمیری صحافی اور شاعر ہیں اور فرہاد علی شاہ کو رات اپنے گھر سے اٹھا لیا گیا، اغواء کار گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ صحافی ہیں؟ ایمان مزاری ایڈووکیٹ جواب میں کہا کہ جی، صحافی، شاعر اور کشمیری ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اُن کے خلاف کوئی مقدمہ ہے؟ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ فرہاد علی شاہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، خدشہ ہے کہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آواز اٹھانے پر انہیں اٹھایا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں