اسلام آباد: قومی اسمبلی میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کیخلاف ریفرنس لانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کےلیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، ریفرنس اسپیکر آفس سے دائر ہو گا۔
سینیر قانون دانوں کا کہنا ہے کہ اسپیکر آفس سے دائر کیے گئے ریفرنس کے لیے صدر کی منظوری درکار نہیں ہوتی، آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے زریعے چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے اور اب حکومت اسپیکر قومی اسمبلی کے زریعے ریفرنس دائر کرے گی جس کے لیے صدر کی منظوری درکار نہیں ہو گی۔ کمیٹی چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف بھی مس کنڈکٹ کے تحت کروائی کرسکے گی۔