گلشن حدید میں ڈاکو راج، ڈکیٹی کے دوران فائرنگ سے ایک وکیل زخمی

0
90

کراچی: گلشن حدید میں ڈکیٹی کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایڈوکیٹ فقیر عبدلقادر نامی شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا اور فقیر عبدلقادر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں۔ زخمی وکیل کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وکیل کے گھر کے باہر پیش آیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق وکیل کو ڈکیتی کے دوران زخمی کیا گیا ہے۔ واقعے کے مختلف پہلؤوں سے تفتیش کر رہے ہیں اور زخمی وکیل کو ایک ہی گولی لگی، ملیر بار سے وابستہ ہیں۔

یاد رہے گلشن حدید میں مسلسل ڈکیٹی اور چھینا چپٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہفتہ قبل بھی بینک سے نکلتے ہی ایک شہری سے ڈاکوں دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر لاکھو روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں