‏مریم نواز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، مولانا فضل الرحمان‏

0
181

پشاور: مولانا فضل الرحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‏مریم نواز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے؟۔ نیب دیگراداروں کا ترجمان بن کر ہمارے موقف کی تصدیق کررہا ہے۔ مریم نوازکی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے نیب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ جائز ووٹ کو کیوں مسترد کیا گیا؟۔ ووٹ مسترد ہونے کا ملبہ بھی عدالتوں پرڈال دیا گیا ہے اور اب عدالتیں آخری امید بن چکی ہیں۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگ۔ 2 ارب روپے کے ڈیفالٹر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی۔ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔ ہمارے ووٹ کیوں کم ہوئے اور کل پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ  سے متعلق حتمی حکمت عملی طے ہوگی۔ وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں، اس کے پیچھے دباؤ ہوگا، لالچ یا دھمکیاں ہوں گی۔ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔ ماضی میں مختلف جماعتوں کے اراکین نے اپنے ووٹ کو غلط استعمال کیا اور کسی ایک ممبر کے دغا سے پارٹیوں کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوا کرتیں۔ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں