کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے اسمارٹ لاک ڈائون کا حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز میں بوفے کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہوٹل ہالز میں انڈور ڈائینگ پر پابندی ہوگی۔ باہر کھانے اور گھر کے جانے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ تمام شادی کی دعوت میں 300 افراد تک بلائے جاسکے گے۔ سندھ میں دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور گھر سے کام کو ترجیح دی جائے گی۔