مولانا ضیا الرحمان کے قتل کی تحقیقات جاری

0
52

کراچی: مولانا ضیا الرحمان کے قتل کی تحقیقات جاری اور مولانا ضیا الرحمن کے قتل سے کچھ دیر پہلے کے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔

فوٹیجز میں مولانا ضیاالرحمن کو اپنی رہاشگاہ سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے اور مولانا ضیاالرحمن رات 8 بج کر دو منٹ پر واک کے لیئے نکلے، واک پر جانے سے قبل مولانا نے اپارٹمنٹ کے کمپائونڈ میں گھر والوں سے گفتگو کی اور اہل خانہ سے گفتگو کے بعد مولانا کو پیدل سڑک پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر مولانا کی ریکی کی جا رہی تھی اور فوٹیجز کی مدد سے ریکی کرنے والے ملزموں کی تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مولانا ضیاالرحمن کے گھر سے جائے واردات کی کیمرہ مارکنگ کرلی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں