سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات، ایک کروڑ روپے سے زائد نقدی’ موبائل فون چوری

0
58

کراچی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات ہوئی۔

سابق نائب تحصیلدار سردار نجف حمید نے الزام لگایا ہے کہ ان کے غیر موجودگی میں ملازمین نے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کر لیا ہے۔ نجف حمید کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل 6 اپریل کو بسلسلہ علاج گھر سے لاھور گئے تھے اور 24 تاریخ کو جب گھر واپس آئے تو معلوم ہوا کہ گھر کے سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون غائب ہیں۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں