این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

0
37

کراچی: کورونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا۔ اب اتوار کا دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کرین۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی ہدایت دی کہ اب جو ڈرائیونگ لائسنگ بنوائی اس کیلئے کورونا ویکسین لازمی کرار دیدے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری سے کھولی جائیں گی اور کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں