پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد کمی کر دی

0
157

لاہور: پی آئی اے حکام نے اندورن ملک کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی۔

پی آئی اے حکام نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی ہے، پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کرتے ہوئے خصوصی کرایہ متعارف کروایا گیا ہے۔
اس حوالے سے لاہور اور کراچی، اسلام آباد اور کراچی، لاہور اور پشاور اور کراچی اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک مسافروں کو خاطرخواہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں