روالپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر ہے ہیں۔ الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں اور جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں انکا بہت شکر گزارہوں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کروناکی بیماری کوسنجیدہ لیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔