قومی ادارے اسٹیل ملز کو بند کرنے کا انجام’ برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی تمام کمپنیاں بند

0
22

کراچی: ملکی وراثتی ادارے اسٹیل ملز کو بند کرنے کا انجام سامنے آگیا اور سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد 7 کمپنیاں بند کردی گئیں۔ حسن نواز کی کمپنیوں کو عدالتی حکم کے مطابق تحلیل کردیا گیا ہے۔

ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد ‏حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جا چکا ہے اور حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

حسن نواز کو اپریل 2024 میں بینک کرپٹ قرار دیا گیا تھا اور حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔ حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جبکہ حسن نواز کی چار کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں اور حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں