کراچی: اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری حملوں کے بعد عرب ملک لبنان سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لبنان کی جانب سے یہودیوں کے مقبوضہ علاقے میں 3 میزائل داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم غزہ سے آنے والے میزائلوں کے دفاع میں مصروف ہونے کی وجہ سے حرکت میں نہ آسکا۔
حملے کے فوراََ بعد یہودیوں کے طیاروں نے لبنان کے بارڈر پر پروازیں شروع کررکھی ہیں۔ میزائل کس نے داغے فلحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ اندازے کے مطابق یہ حملہ ‘حزب اللہ’ نے یہ کیا ہے لیکن حزب اللہ کا اب تک کوئی تصدیقی بیان نہیں آیا۔
اطلاعات کے مطابق لبنان کی جانب سے فلسطینیوں نے میزائل داغے ہیں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ لبنان کے مقامی افراد نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو۔