کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے اور پہلے روز ہی ٹیکس نادہندہ گان کی طرف سے زبردست پزیرائی ملی ہے۔ پہلے روز مجموعی طور پر 84 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول ہوا اور کراچی سے 8220001 روپے، حیدرآباد سے 87660, لاڑکانہ سے 34350 روپے، شہید بینظیر آباد سے 21900 اور سکھر سے 69955 روپے وصول کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز سندھ ہمیشہ ٹیکس نادہندہ گان کے لئے سہولیات فراہم کرتا ہے۔ آن لائن مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا مقصد ٹیکس جمع کروانے والوں کو کوررنا سے تحفظ دینا اور بروقت ٹیکس وصول کرنا ہے۔