حکومتِ سندھ کا صوبے میں 6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ

0
86

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس

لمس جامشورو میں آئی سی یو کی اپگریڈیشن کے لئے 180 ملین روپے کی بھی منظوری

کراچی، حکومت سندھ نے صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں 6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ بورڈ محمد وسیم، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت زاہد عباسی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کے دسمبر 2020 تک 88 اسکیمیں مکمل کی جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت اولین ترجیح ہے،
انہونے کہا کے صوبائی حکومت نے کراچی میں 400 ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 200 بستروں پر مشتمل 6 انفیکشنز ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر 10 بلین روپے کی لاگت آئے گی، اجلاس میں لمس جامشورو میں آئی سی یو کی اپگریڈیشن کے لئے 180 ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے لئے جلد زمیں کی نشاندھی کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کو تمام فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے لئے ماہر کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا، کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں 400 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز اسپتال جلد فعال کیا جائے گا۔ انہونے مزید کہا کے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ٹریننگ کے لئے بھی ایک ادارا بنا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں