اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے میں اسٹیٹ بنک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا، حکومت کی جانب سے فنڈز دینے سے معذوری ظاہر کرنے پر فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز سے 21 ارب روپے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔ پنجاب اور کے پی انتخابات کیلئے فنڈ کی فراہمی کا کیس، سپریم کورٹ نے ان چیمبر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکمنامہ 9 صفحات پر مشتمل ہے، اسٹیٹ بنک کے مطابق 21 ارب روپے سوموار تک فراہم کئے جا سکتے ہیں، اسٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کریں، اسٹیٹ بنک کے مطابق حکومت کے مختلف اکائونٹس میں 1 کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں۔