اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعتراف انصاف لائرز فورم کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے متعلق قانونی کارروائی پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعتراف کیا کہ متعلقہ افراد نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے بارے میں غلط گائیڈ کیا۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عمران خان کو بتایا کہ جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار جج ہیں۔
یاد رہے سال 2019 میں پی ٹی آئی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسی کیخلاف ریفرنس دائر کیا اور پھر رد ہونے کے بعد وزراء اس ریفرنس کی دفاع کرتے رہے اب جب عمران خاب اقتدار میں نہیں رہے تو اپنے اس عمل کو غلط قرار دے رہے ہیں۔