سرگودھا: موجودہ حکومت تاجروں کا سامنے کرنا کے قابل نہیں ہے۔ حکومت کے اس غیر سنجیدہ رویےکے وجہ سے تاجروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلی کی سرگودھا آمد سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ یہ صرف سرکاری ملازمین کیلئے فوٹو سیشن ہے۔
ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر ملک آصف امیر اعوان نے وزیراعظم کے دورے سرگودھا آمد پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تاجر مسائل کی دلدل میں پھنس ہوئے ہے، جب سے حکومت آئی ہے اس وقت سے بنیادی سہولیات کا مطالبہ کر رہے مگر اب تک گول مول جواب ملے رہے ہے۔ ملک آصف امیر اعوان نے کہا موجودہ حکومت اور سرگودھا کے پارلمیٹرین تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ شہر و ضلع مسائل میں گھیرا ہوا ہے مگر نیا پاکستان میں نئے نظام دیکھا جائے رہا ہے کہ وزیراعظم کسی شہر کا دورہ کرتے ہے تو وہاں کے چیمبر آف کامرس اور تاجروں کو ملاقات کا وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم سرگودھا میں دوسری مرتبہ آئے ہے، پہلے اچانک ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا مگر اسکے بعد دوائی نایاب ہوگئی اور اب آئیے ہے پھر بھی ضلع سرگودھا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کے لا علم ہے۔