اسلام آباد: حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک کے 10 بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے منہگی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 105روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت 98 روپے سے 100 روپے تک ہے۔ فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے تک پہنچ گئی ہے۔