حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام

0
91

اسلام آباد: حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ‏ملک کے 10 بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ‏کراچی میں چینی سب سے منہگی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ‏ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ ‏ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ‏اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 105روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ‏حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت 98 روپے سے 100 روپے تک ہے۔ ‏فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں