پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

0
49

اسلام آباد: پاکستان میں تیل کی ترسیل اور قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ ہائی اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 18 روپے 36 پیسے ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم کو پیٹرول 20 روپے7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے61 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں