کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) پندرہویں شعبان کا آغاز ہوتے ہی لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر زیارت و فاتحہ خوانی کے لیے پھول خرید کر لےجاتے ہیں، جس کے سبب پھول منڈی میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔
کراچی شب برات اور تین ہٹی کی پھول منڈی میں شہریوں کا رش، گلاب کی پتی 250 روپے کلو جبکہ قبرستانوں کے قریب پھول کی پتی 400 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہوئی،
خریداروں کا کہنا تھا تہوار منانا مشکل ہوگیا ہے پھولوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ریکارڈ کے مطابق کراچی میں یومیہ 40 ہزار کلو گرام گلاب کی پتیاں لائی جاتی ہیں، شب برات کی مناسبت سے اس بار 13 لاکھ کلو پھول منگایا جاچکا ہے، کراچی شب برات اور تین ہٹی کی پھول منڈی گلاب کی پتی 250 روپے کلو گلاب کا پھول 300 سے 350 روپے کلو گیندے کا پھول 200 روپے کلو بیلے کا پھول 500 روپے کلو قبرستانوں کے قریب پھول کی پتی 400 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہوا۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ کراچی میں یومیہ 40 ہزار کلو گرام گلاب کی پتیاں لائی جاتی ہیں، دکاندار جبکہ شب برات کی مناسبت سے اس بار 13 لاکھ کلو پھول منگایا جاچکا ہے، شب برات کے مناسبت سے کراچی اور اس کی مختلف جگہوں کی پھول منڈی میں شہریوں کی بڑی تعداد پھول کی خریداری کی۔