ملیر جیل میں آۓ نئے قیدی کی پر سرار طور پر موت

0
42

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ملیر جیل میں آۓ نئے قیدی کی پرسرار طور پر موت، ترجمان غلام فاروق چانڈیو ڈسٹرکٹ جیل اصلاحی و مرکز ملیر ڈسٹرکٹ کراچی کے مطابق ہفتہ کو زیرِ سماعت قیدی محمد ہارون ولد محبوب عالم عمر تقریباً 35 سال، جو کہ ایف آئی آر نمبر 100/2025 تھانہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں ملوث تھا، کو 2 بجے دن ملیر جیل میں وصول کیا گیا، جیل میں داخلے کے بعد قیدی کی طبیت خراب ہونے کی صورت قیدی نے جیل انتظامیہ کو بتایا کہ میں باہر سے  زہریلی چیز کھا کر آیا ہوں اور طبیعت میں خرابی محسوس کر رہا ہوں، جس پر فوری طور پر قیدی محمد ہارون کو جیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کرنے کے بعد فوری طور پر قیدی محمد ہارون کو سول ہسپتال کراچی (ایمرجنسی وارڈ) بھیجنے کی ہدایت دی، تقریباً 3 بجے سہ پہر قیدی کو سول ہسپتال کراچی بھیجا گیا، جہاں وہ بدقسمتی سے انتقال کر گیا۔

ترجمان ملیر جیل و اصلاحی مرکز غلام فاروق چانڈیو نے یہ نہیں بتایا کہ قیدی محمد ہارون باہر سے کیا زہریلی چیز کھا کر آیا؟ اور یہ زہریلی چیز اس نے خود کھائی یا اسے کسی نے کھلائی؟ نہ ہی قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے کچھ بتایا کہ وہ کروائی بھی گئی ہے یا نہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ واقعی طبی موت ہے یا قتل؟ قیدی محمد ہارون کی اچانک موت سے جو سوالات جنم لے رہے ہیں اس سے یقینا یہ معلوم ہوتا ہے کہ قیدی محمد ہارون ولد محبوب کی موت پرسرار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں