کراچی: الجزیرہ کے مطابق افغانستان میں آج تک کی صورت حال میں اٹھارہ صوبوں پر قبضہ مکمل کرلیا ہے جبکہ دو روز قبل اکنامسٹ کی رپورٹ تھی کہ طالبان پانچ صوبوں پر قابض ہیں آج یہ تعداد اٙھارہ ہوگئی ہے۔
پاکستان کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں یا کم؟ حقیقی حکم راں جانیں، وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ امریکا بھارت کے ساتھ ہے جس کے مفاد اور خواہش پر حکومت نے چین کو بھی خفا کیا۔ ایران پہلے ہی دور ہے، پڑوس میں اب کون اپنا ہے؟۔