کراچی: شہر کراچی کے علاقے گلشن حدید کی مین چورنگی میں اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کی علامت سیدنا فاروق رض و سیدنا حسین رض کے نام سے لگائے گئے پینا فلیکس گزشتہ رات اُتار دیئے۔ گلشن حدید میں محرم کے موقع پر امن عامہ خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا جس سے علاقے میں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پینا فلیکس اُتارنے کی وجہ سے گلشن حدید میں امن عامہ خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جو پر امن علاقے میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور جو علاقہ کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
گلشن حدید میں سیکورٹی نافذ کرنے والوں اداروں نے امن و امان قائم رکھا ہوا ہے جو کراچی کے دوسرے علاقوں کی بانسبت پرامن ہے لیکن محرم کے موقع پر اور جشن آزادی 14 اگست سے ایک دن پہلے پینا فلیکس کو اُتار کر اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کے خلاف سازش کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گلشن حدید کے رہائشی سندھ پولیس، رینجرز اور انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر امن و عامہ کو قائم رکھنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔