اسلام آباد: آبی ذخائر میں ایک روز کے دوران پانی کی سطح میں 2 لاکھ ایکڑفٹ کا اضافہ ہوگیا۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 32 لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز تینوں ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 18 ہزار ایکڑفٹ کی سطح پر پہنچ گیا اور تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز کے دوران پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ ایکڑفٹ تک بڑھ گیا ہے۔
منگلا ڈیم میں بھی پانی کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ منگلا میں پانی کا ذخیرہ21 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ کی سطح پر پہنچ گیا اور منگلا ڈیم میں 2 روز قبل پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔
چشمہ ڈیم میں پانی کے مجموعی ذخائر میں 40 ہزار ایکڑفٹ کا اضافہ ہوا ہے اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 20 ہزار ایکڑفٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔
تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 700، اخراج 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 56 ہزار 800 کیوسک، اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 93 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے اور چشمہ میں پانی کا اخراج 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈمرالہ کے مقام دریائے چناب میں پانی کی آمد 99 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام دریائے چناب میں پانی کا اخراج 73 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 47 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ ہوا اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا اخراج 47 ہزار 300 کیوسک ہے۔