کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجہد ابھی بھی جاری ہے، صدر مملکت

0
163

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ شہدائے کشمیر پر سماجی روابط کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یوم شہدائے کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 13 جولائی 1931 کے شہداء کی روح کو ان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے، عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں۔  کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجهد ابھی بھی جاری ہے، کشمیری عوام کی غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جنگ منصفانہ اور بے لوث ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا اور آزادی کا دن دور نہیں، انشاء اللہ۔ ہم ضرور دیکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں