وفاقی وزیرعلی زیدی چول نہیں بلکہ مہا چول ہیں، سعید غنی کا ردعمل

0
47

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی منہ چھپانے کے بجائے بے شرم بن کر پھر الزامات لگارہے ہیں۔ علی زیدی انکشافات کرنے چلے تھے اور آج پی ٹی آئی کو وضاحتیں دینا پڑرہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے علی زیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی چول نہیں بلکہ مہا چول ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی جواب دیں کہ وہ کیوں علی الاعلان عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام کہتے تھے؟

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پر الزامات سے پہلے علی زیدی اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ عوام انتظار کررہے ہیں کہ کب علی زیدی عزیر بلوچ سے پی ٹی آئی کے تعلقات کا سچ بولتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں