مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مولانا فرحان 4 ماہ بعد ساؤتھ افریقہ سے کراچی پہنچ گئے

0
517

 کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم وطن پہنچ گئے اور آب دیدہ آنکھوں والد کی قبر کی زیارت کی۔

 جامعہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم کے ہمراہ جامعہ کی انتظامیہ، طلبہ  اور اساتذہ نے کراچی ائیرپورٹ پراشکبار آنکھوں سے استقبال کیا۔ مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مولانا فرحان نعیم بیرون ملک کے سفر پر تھے جہاں وہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپس نہ آسکے اور والد کے جنازے تدفین میں بھی کوششوں کے باوجود شرکت نہ کرسکے تاہم گزشتہ شب کئی ممالک سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے مہتمم معروف ومشہور مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم کا 20 جون 2020 کوعارضہ قلب سے انتقال ہوا تھا اور نماز جنازہ میں لاک ڈاؤن کے باوجود لاکھوں افراد نے شرکت کی اورجامعہ بنوریہ کے قبرستان میں تدفین کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں