گلشن حدید میں جزوقتی اسمارٹ لاک ڈائون ختم

0
202

کراچی: گلشن حدید میں جزوقتی اسمارٹ لاک ڈائون ختم کردیا گیا اور ایس او پی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈائون لگادیا جائےگا۔

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ساجد جوکھیو، انجمن تاجران اور یوسی چیئرمین کی ڈی سی ملیر سے ملاقات میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ملاقات میں ڈی سی ملیر نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون ایک ہفتے کے لئے مشروط طور پر ختم کردیا ہے اور کیس بڑھنے کی صورت میں دوبارہ سمارٹ لاک ڈاٶن لگادیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے کاروبار کریں جبکہ ملاقات میں انجمن تاجران کے منور شیخ، غلام شبیر بھٹی، ممبر ضلع کونسل میرعباس تالپر، یوسی 22 کے چئیرمین رائو صفدر، چئیرمین یوسی 23 چوہدری فضل الحق اور رہنما پیپلز پارٹی غلام صفدر بھٹی بھی شریک تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں