ضلع جنوبی وزیرستان میں شوگر اور کھاد مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

0
68

وانا: ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں شوگر اور کھاد مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، انگور آڈہ گیٹ پر غیرقانونی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے مقامی پولیس کو سخت نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

انگورآڈہ پولیس انچارج زبیح الله نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے چینی اور کھاد مافیا کے خلاف گراتنگ کرکے قانونی عمل میں لائی جائیں۔
اس بابت پولیس انچارج زبیح الله نے مزید کہاکہ مقامی سنگدل مافیا نے چینی اور کھاد کو دوسری مارکہ بیگوں میں بھر کے ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کررہی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ مذکورہ مافیا رات کی تاریکی میں چینی اور کھاد سے بھرے گاڑیوں کو اینز چینہ، ماسر دینہ، گور گورا اور خمرانگ کے راستے سے سمگل کررہے ہیں جوکہ مقامی غربا کے لیے انتہائی ناانصافی ہے۔

زبیح الله نے کہاکہ مذکورہ مافیا کو چاہئے کہ مقامی عوام کے خاطر اس مکروہ دھندے سے باز ائے ورنہ شدید کاروائی کی جائیگی اور انگور آڈہ گیٹ پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں