کوئٹہ: ٹڈی دل کا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں بھی یلغار۔ شہر کے مرکزی علاقوں کے درخت اور سبزے ٹڈی دل کے حلمے کی زد میں آگئے ہیں۔ ٹڈی دل سے اس وقت بلوچستان کے 30 اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور ٹڈی دل شہر کے نواحی علاقوں میں باغات اور فصلوں پر بھی حملہ آور ہوگئی ہے۔
کاشتکاروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اسپرے کیا جائے اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے تو گندم سمیت دیگر فصلوں کو۔نقصان پہنچے گا۔