کراچی: اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں یورپی ہسپتال کے احاطہ میں 2 ہزار پاونڈ وزنی 9 بنکر بسٹر بم پھینکے ہیں۔ بنکر بسٹر بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ کئی کئی فٹ گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں اور قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔ بنکر بسٹر بم زمین کے اندر گہرائی میں جا کر پھٹتے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک 16 افراد شہید ہوئے جبکہ 70 زخمیوں کو ناصر ہسپتال لایا گیا ہے۔
اسرائیلی حملے کو غزہ میں حماس کی ایک اہم شخصیت کو قتل کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے یحیٰی سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش ہے۔
خان یونس میں یورپی ہسپتال پر حملوں پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان میں کہنا ہے کہ حماس کے رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا جو خان یونس میں یورپی ہسپتال کے نیچے زیر زمین انفراسٹرکچر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں تھے۔
خان یونس کے علاقے سے ہی آج حماس نے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کیا تھا۔ حملے کے شکار یورپی ہسپتال کے احاطے میں جس مقام پر بھی زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی جائے اسرائیل وہاں دوبارہ حملہ کر رہا ہے۔