یونس ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ کے مزدو دشمن پالیسیوں ظلم زیادتی کے خلاف سینکڑوں محنت کشوں کا نيشنل ہاٸی وی پر احتجاجی مظاہرہ

0
24

کراچی: یونس ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ کے بدمست مینیجر نعمان کی مزدو دشمن پالسیاں اور ظلم زیادتی جبر کے خلاف سینکڑوں محنت کشوں کا نيشنل ہاٸی وی پر احتجاجی مظاہرہ۔

مظارہرین نے کمپنی انتظامیہ اور نعمان مینیجر کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونس ٹیکسٹائل مل یونٹ ٹو کے مینیجر نعمان کی جانب سے محنت کشوں کی ہر تنخواہ سے کٹوتی کے خلاف آواز اٹھانے والے محنت کشوں کو مختلف الزام عائد کر کے نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے جو کہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ مینیجر نعمان انتہائی کرپٹ اور راشی قسم کا انسان ہے جو کہ ایچ آر ڈیپارٹ سے مل کر محنت کشوں کی تنخواہوں سے کٹوتی کرتا آرہا ہے، اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے پر کمپنی کے کچھ بااثر افراد خفیہ اداروں کے نام سے جھوٹے مقدمات میں پھسانے کے دھمکیاں دے رہے ہیں جو کہ غیر قانونی غیر اخلاقی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پرامن احتجاج ہم سب کا جمہوری حق ہے کمپنی کے بااثر افراد کی محنت کش اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ برطرف محنت کشوں کو بحال نہیں کیا گیا تو کمپنی کی مرکزی گیٹ پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے وزیر اعلی سندھ اور وزیر لیبر نوڻس ليں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں