ریکوڈک منصوبہ اپنی پیداوار 2028 میں شروع کر دے گا، پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبہ’ 3 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا، سی ای او بیرک گولڈ کمپنی

0
14

اسلام آباد: بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو کا بول نیوز کے سینیئر اینکر پرسن عادل عباسی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ اپنی پیداوار 2028 میں شروع کر دے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبہ اور 3 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا۔

ریکوڈک بورڈ نے فزیبلٹی کی منظوری دے دی اور منصوبے پر کام رواں برس شروع ہو جائے گا جبکہ 2028 میں پروڈکشن گا آغاز ہوگا۔ اس وقت 600 ملازمین کام کر رہے ہیں، جن میں 60 فیصد مقامی بلوچ ہیں۔ مرحلے وار 10 ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں گی۔ پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد ساڑھے پانچ ہزار مستقل ملازم ہوں گے۔ ملازمین میں بلوچ مقامی نوجوان بھی شامل ہیں۔ 29 نوجوان بیرون ملک تربیت پر ہیں۔ یہ نوجوان مستقبل میں ریکوڈک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو کا پورا انٹرویو دیکھنے کیلئے بول نیوز کی ویب سائیٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں جس کا انٹرویو کا اردو ترجمہ سینئیر صحافی آواز میں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں