ترجمان ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کا جھوٹا پراپگنڈہ بے نقاب، معصوم بچی پر تشدد کرنے والا اے ایس ایف درندہ تاحال نوکری پر قائم، ڈی جی و ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹ تاحال خاموش

0
163

کراچی (مدثر غفور) ‏کراچی ائیرپورٹ پر معصوم بچی کو بالوں سے پکڑ کر دور پھینکنے کے واقعہ پر ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس آصف ارشد کا جھوٹا پراپگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔

گزشتہ رات اے ایس ایف ترجمان آصف ارشد نے اپنے پیٹی درندے اہلکار کو نوکری سے بچانے کیلئے جھوٹا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو دو سال پرانی ہے اور اے ایس ایف آفیسر کو نوکری سے برطرف کرکے کریئر ختم کردیا گیا ہے۔ یہ ایک پرانا واقعہ ہے اور اس اہلکار کا انفرادی فعل ہے۔ اس طرح کے نامناسب اقدام پر اہلکار کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے۔ اے ایس ایف کسی بھی قیمت پر ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دیتی’۔ جبکہ اے ایس ایف اہلکار درندہ شعبان تاحال نوکری پر بحال ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے اس سرکاری درندے کا نام اے ایس آئی شعبان ہے اور یہ دلخراش سانحہ کراچی ائیر پورٹ پر 2 یا تین مارچ کی درمیانی شب کو پیش آیا ہے جبکہ بچی پہ وحشیانہ تشدد کے مرتکب اس سرکاری جانور کیخلاف ابھی تک کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور ترجمان اے ایس ایف کی طرف سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ یہ 2 سال پرانی ویڈیو ہے اور اہلکار برطرف ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر معصوم بچی پر تشدد کی وڈیو تاحال وائرل ہے اور عوام کی طرف سے سخت ردعمل و کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ ایک طرف پورا ملک معصوم بچی کے ساتھ ناروا سلوک ہونے پر افسردہ ہے لیکن تاحال ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر صلاح الدین ایوبی مکمل خاموش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں