احساس کفالت کی ‘8171 سروس’ کا آغاز کردیا گیا

0
318

اسلام آباد: احساس کفالت کی ‘8171 سروس’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مستحق خاندان اپنی اہلیت شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر معلوم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کی ‘8171سروس’ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ مستحق گھرانے پروگرام میں شمولیت کے بارے میں جاننے کیلیئے اپنا 13ہندسوں پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اور جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔ صارفین کو تین طرح کے جواب موصول ہونگے۔آپ اہل ہیں، اپنی رقم وصول کریں۔ آپ نا اہل ہیں یا آپ انتظار کریں۔ انتظار کا جواب موصول ہونے والے صارفین کو سروے مکمل ہونے کے بعد تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ پورے ملک میں 1600 ادائیگی مراکز اس ہفتے قائم کئے گئے جارہے ہیں۔ جہاں جنوری تا جون 2021 کی 12000 کی رقم وصول کی جا سکتی ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں حبیب بینک جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلح کے بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے بھی یہ رقم  لی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں