پاک بحریہ میں عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

0
64

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 9 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 20 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔ 11 افسران اور سیلرز کو ان کی جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ تقریب میں 3 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔

116 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 99 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستاٸشی خطوط سے بھی نوازا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں