غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کی تقریب

0
14

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کی تقریب، آلات تلفی کی تقریب میں کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکت کی، آلات تلفی جن میں 22,925 فینسی نمبر پلیٹس، 2,208 گرین نمبر پلیٹس، 1,139 پریشر ہارنز، 278 ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس شامل تھیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں ضبط شدہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کراچی پولیس کا بہترین عمل ہے اس حوالے سے عوام کو بھی شعور کی ضرورت ہے کہ وہ اس طرح کے حالات اپنی گاڑیوں میں نصب نہ کریں، کراچی کے روڈو پر ایکسیڈنٹ کے حوالے سے رپورٹر کے ایک سوال پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اڈھو نے کہا کہ کراچی میں بڑھتے حادثات کے پیش نظر “کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (کاراٹ) تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ حادثات کی نگرانی، شواہد اکٹھے کرنے اور وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید برآں، ایڈوائزری پینل اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی تیار کی جارہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے، تقریب کے اختتام پر ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کیا گیا جن میں 22,925 فینسی نمبر پلیٹس، 2,208 گرین نمبر پلیٹس، 1,139 پریشر ہارنز، 278 ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس شامل تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں