سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گی، ایران

0
69

کراچی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے سے یمن میں جنگ کے خاتمے اور تنازعے کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مشن نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے جنگ بندی میں تیزی آئے گی، قومی بات چیت شروع کرنے اور یمن میں ایک جامع قومی حکومت تشکیل میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں