کراچی: سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے عدالت کے حکم پر ایڈیشنل چارج، اوپی ایس اور نان ایس یوجی کے 800 سے زائد ملازمین کوعہدوں سے ہٹانے کافیصلہ کرلیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 200 سے زائد افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ ہٹائے جانے والے افسران میں ٹاؤن افسران، چیف میونسپل افسران، میونسپل کمشنرز اور ڈائریکٹرز سمیت دیگر شامل ہیں۔