ادارہ یادگار غالب کے انتخابات، سحر انصاری صدر، رانا خالد محمود سکریٹری منتخب

0
12

کراچی (دی پاکستان) ادارہ یادگار غالب و غالب لائبریری کے انتخابات میں پروفیسر سحر انصاری صدر اور ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر معتمد عمومی منتخب ہوئے، جبکہ نائب صدر فہیم الاسلام انصاری، نائب معتمد نسیم نازش اور خازن ڈاکٹر انصار احمد، اراکین مجلس عاملہ میں ڈاکٹر روف پاریکھ، ڈاکٹر تنظیم الفردوس، ڈاکٹر رخسانہ صبا، ڈاکٹر نزہے رئیس منتخب ہوئے۔ اس سے قبل ادارہ یادگار غالب و غالب لائبریری کے اراکین کا ایک اجلاس غالب لائبریری ناظم آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں عہدے داران اور مجلس عاملہ کے ارکان کا انتخاب عمل میں آیا، الیکشن کمیشن کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سہیل شفیق اور نسیم نادش نے انجام دیے۔ سابق صدر صبیح رحمانی اور سابق معتمد عمومی ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء دبستان کراچی کے شعراء اور ادبی تنظیموں نے اجدارہ یادگار غالب و غالب لائبریری کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ کو ان کے انتخاب پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیدار اور اراکین مجلس عاملہ غالب لائبریری کی ترقی اور اس کارکردگی مزید بہتر بنانے کے ساتھ کراچی میں ادبی اقدار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

دبستان کراچی کے معروف شاعر و شاعرات اور ادیبوں نے بھی رانا خالد محمود قیصر کو ادارہ یادگار غالب اور غالب لائبریری کا معتمد عمومی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے، ان میں سید مقبول زیدی، زہرا جبیں، میر حسین علی امام، فیروز ناطق خسرو، سلمیٰ رضا سلمیٰ، جاوید حسن، نثار نند وانی، صدیق راز، اویس احمد ادیب وغیرہ قابل زکر ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران بالخصوص متعمد عمو می ڈاکٹر رانا خالد محمود یہاں معیاری ادبی تقاریب کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور لائبریری کو مزید فعال کر کے اردو ادب کے و مطالعہ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہوگا کہ غالب لائبریری کی عمارت پر نصب سنگ بنیاد پر تحریر عبارت کے مطابق یہ عمارت حبیب بینک لمیٹیڈ نے بلدیہ کراچی کےلئے تعمیر کرائی تھی۔

واضح رہے کہ معروف شاعر اور دانشور فیض احمد فیض اور مرزا ظفرالحسن غالب لائبریری کے بانیان میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں