400سے زائد درختوں کو نقصان پہنچایا گیا، صوبائی وزیر جنگلات

0
67

کراچی: صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ اربن فارسٹ شاہ فیصل میں درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 400 سے زائد درختوں کو نقصان پہنچایا گیا جن کو دوبارہ لگایا جا چکا ہے اور 22 کلومیٹر ایونیو طویل اربن فارسٹ محکمہ جنگلات کا ہی کارنامہ ہے۔

 تیمور تالپور نے کہا کہ مذکورہ جگہ پر قبضہ مافیا کا راج تھا جسے سندھ حکومت نے خالی کراکر اربن فارسٹ قائم کیا۔ عوام درختوں کی دیکھ بھال میں محکمہ جنگلات و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ گرین سندھ مشن کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ عوام کو بھی ہماری مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں