پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پلاٹینیم جوبلی 2 اگست کو منانے کا اعلان

0
4

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے قیام کے 75 سال پورے ہونے پر 2 اگست 2025 کو پلاٹینیم جوبلی کی پروقار اور شاندار تقریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔

کراچی میں پی ایف یو جے کے قیام عمل میں لایا گیا تھا اور کراچی میں ہی پلاٹینیم جوبلی منانے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے، 2 اگست کو خالد دینال ہال میں جہاں 75 سال قبل پی ایف یو جے کے قیام عمل میں لایا گیا تھا، تاریخی موقع پر تاریخی تقریب یوم تاسیس (پلاٹینیم جوبلی) کی انعقاد کے لیے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں سندھ کی تینوں فحال یوجیز کراچی یونین آف جرنلسٹس، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سندھ سے پی ایف یو جے کی قیادت کا مشترکہ اور اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں یادگار تاریخی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، شرکاء اجلاس نے پلاٹینیم جوبلی تینوں یوجیز کی مشترکہ میزبانی میں کرانے کا خیر مقدم کیا۔ 75 سال قبل پی ایف یو جے کی تشکیل ہوئی تھی، اس وقت “سندھ یونین آف جرنلسٹس” تھی جس کے بطن سے تین یوجیز نے جنم لیا، تینوں یو جیز کے صدور اور سکریٹریز پر مشتمل کمیٹی کے قیام عمل میں لایا گیا، پی ایف یو جے کے خازن لالہ اسد پٹھان، ممبر ایف ای سی مظہر عباس، لالا رحمان کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

اجلاس میں “پی ایف یو جے” نام ہے جدوجہد” کے سلوگن کی بھی منظوری دی گئی، کے یو جے کی سوشل ڈیجیٹل کمیٹی میں تمام یوجیز سے ایک ایک ممبر شامل کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی، پلانٹینیم جوبلی کے موقع پر پی ایف یو جے کے مجلہ کا اجرا بھی ہوگا، مجلہ کمیٹی مظہر عباس کی نگرانی میں اراکین ہارون خالد اور وارث رضا پر مشتمل ہے، جو 20 اگست تک مجلے کی اشاعت کو حتمی شکل دے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں