اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطاہر الاشابی کی ملاقات ہوئی۔ پاکستان یمن دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور یمن کے درمیان تعلقات کو فروغ اور روابط کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں۔ پاکستان کی خواہش ہے دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دیا جائے۔
یمنی سفیر محمد مطاہر الاشابی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے یمنی پروفیشنلز کو ویزا سہولیات دی جائیں۔
ملاقات میں وزارت داخلہ کے سینیئر حکام نے بھی شرکت کی۔