اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان میں احتجاجی بینرز تقسیم کردیئے گئے۔
اپوزیشن کے پلے کارڈز پرنعرے میں پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟ کورونا کمزور ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کے ہاتھ میں اٹھائے پلے کارڈز پر نعرے۔
اپوزیشن کی ایوان میں نعری بازی جاری اوربجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان عوامی مطالبات پر مبنی پلے کارڈز لے کرایوان میں بیٹھ گئے۔
اپوزیشن کے پلے کارڈز کا متن میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ زراعت برباد، کسان بدحال کیوں؟ ۔ کورونا عام فلو نہیں ہے، دھاندلی زدہ حکومت منظور نہیں۔
سرکاری ٹیلی وژن نے عوام کی ترجمانی کرنے والے اپوزیشن اراکین کے احتجاج کو نظر انداز کردیا۔