کراچی: ایف آئی اے اور دیگر اداروں کا کیماڑی آئل فیلڈ پر نجی تیل کمپنی کے ڈپو پر چھاپا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے معاملے پر وزارت پٹرولیم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے کیماڑی آئل فیلڈ پر چھاپہ مارا جہاں نجی کمپنی کے ڈپو میں بڑا ذخیرہ پایا گیا۔ نجی کمپنی جان بوجھ کر تیل سپلائی نہیں کر رہی تھی، نجی کمپنی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بتا دیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے سدباب کے لیے ایف آئی اے، اوگرا، پی ایس او اور ایچ ڈی آئی پی افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام پر مبنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی اور ان کے ڈیپوز کو چیک کرے گی۔
کمیٹی کیماڑی، پورٹ قاسم، شکارپور، دولت پور اور سانگھی میں باقاعدہ چیکنگ کرے گی، ذخائر ہونے کے باوجود مصنوعی قلت کرنے والی کمپنیز کے خلاف کرمنل کیسز درج ہوں گے جب کہ ملوث کمپنیز کے لائسنز بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔.